پنجاب، مدارس کی رجسٹریشن سی ٹی ڈی کے این او سی کے بغیر نہ کی جائے ، مراسلہ جاری

February 24, 2017

بہاولپور(نمائندہ جنگ)ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نےصوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کوجاری کردہ مراسلے میں سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مدرسے کی رجسٹریشن اسوقت تک نہ کی جائے جب تک کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے این او سی نہ مل جائے اوروہ اس بات کی یقین دہانی نہ کرلیں کہ مدرسہ کسی کالعدم تنظیم یا انڈرابزرویشن تنظیموں سے منسلک نہیں یا کسی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تونہیں۔