اٹلی : پہاڑ سرکنے سے گاؤں دھنسنے لگا، 125 افراد بے گھر

February 25, 2017

اٹلی میں پہاڑ سرکنے سے وسطی صوبے کا ایک گاؤں ڈیڑھ ہفتے سے مسلسل دھنس رہا ہےجس کے باعث متعدد مکان تباہ ہوگئے اور ایک سو پچیس افراد بے گھر ہوگئے ۔

ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ ابروزو کے اس گاؤں میں بارہ فروری کو پہاڑ سرکنا شروع ہوااور روزانہ ایک میٹر تک اپنی جگہ چھوڑ رہا ہےجس کے باعث کئی مکانات تباہ ہوگئے۔دیوار گرنے اور دراڑ پڑنے سے کئی مکان رہنے کے قابل نہیں رہے۔

حکام کی ہدایت پر اب تک سوا سو افراد گھر چھوڑگئے ہیں۔ اس چھوٹے سے گاؤں کے باقی رہ جانے والے75 افراد مزید احکامات کے منتظر ہیں۔