امریکا میں انجینئر کی ہلاکت پر بھارت میں ٹرمپ پر تنقید

February 25, 2017

امریکا میں نسل پرستی کے ایک اور واقعے میں بھارتی انجینئر کی ہلاکت پر بھارت میں نئے امریکی صدر کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارتی انجینئر کی بیوہ نے امریکی حکومت سے نفرت انگیز واقعے پر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ریاست کنساس میں گزشتہ شب پیش آیا، جہاں ایک بار میں امریکی بحریہ کے 51سالہ اہلکار نے 3بھارتی نژاد شہریوں پر فائرنگ کردی۔

امریکی اہلکار نے فائرنگ سے قبل نفرت انگیز جملے بھی کہے اور امریکا سے نکل جانے کو کہا، فائرنگ میں دو بھارتی نژاد شہری زخمی ہوئے۔

حملہ آور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم بھارتی شہری کی ہلاکت پر بھارت میں ٹرمپ کی پالیسیوں کو نفرت انگیز واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔