اپوزیشن عوام میں ہار چکی ہے، احسن اقبال

February 25, 2017

وفاقی وزیربرائے ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام میں ہار چکی ہے لیکن عوام کے فیصلے کو نہیں مان رہی، اب سپریم کورٹ کے کندھے پر بند وق رکھ کرچلانا چاہتی ہے۔

لاہور کےجناح باغ میں نئی امریکی انتظامیہ اور پاکستان کی حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن اب تک حکومت کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں لا سکی، وہ کرپشن کا رونا روتے ہیں مگر اپنے صوبے میں اس پر بات نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ عدالت سیاست پر نہیں، میرٹ پر فیصلے کرتی ہیں،ماضی میں سیاستدان امریکا سے ایک ایف 16طیارہ لےکر لڈیاں ڈالتے تھے، جبکہ ن لیگ حکومت امریکا سے اقتصادی اورعلمی تعلقات بہتر بنا رہی ہے۔