کراچی کنگز نے شاندار پرفارمنس دی، سکندر بخت

February 27, 2017

سابق کرکٹرسکندر بخت کہتے ہیں کراچی کنگز نے شاندار پرفارمنس دی۔ خصوصاً گیل کابلا پی ایس ایل میں پہلی بار چلا۔

سکندر بخت نے اسپنرشاداب خان کی تعریف کرتےہوئےکہاکہ شاداب سمیت کئی کھلاڑی اتنا اچھا کھیل پیش کررہے ہیں کہ انہیں فوری طورپرٹیم کاحصہ ہونا چاہیے۔

سینیئراسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کہتی ہیں کراچی کنگز کی جیت محنت کا نتیجہ ہے۔کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونےوالاپلےآف میچ انتہائی دلچسپ ہوگا۔