آج کے میچ میں بہتر بیٹنگ نہ کرسکے، مصباح الحق

March 02, 2017

پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں بہتر بیٹنگ نہیں کرسکے۔

مصباح الحق کہتے ہیںکہ 127رنز کا ہدف مشکل اور نہ ہی اگلے میچ کا دباؤ تھا۔ کراچی کنگز نے بہترین بالنگ کی اور وکٹیں گرنے سے دباؤ بڑھا۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے اچھی بالنگ کی اور بہترین کیچ بھی پکڑا، شاداب بیٹنگ بھی کرسکتا ہے اور مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ویسٹ انڈیز کے دورے کا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، مستقبل کا فیصلہ جلد کروں گا۔