سول اسپتال ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

March 21, 2017

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار)ضلعی ہید کوارٹر میں سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے خلاف مریضوں کے ورثا نے اسپتال کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے وارڈ میں ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔دریں اثناء ککڑ کے دیہاتیوں نے چھنڈن موری میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے پر ٹھیکیدار کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد دھرنا دیا ۔اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعریبازی کی اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔