حکومت گستاخ بلاگرز کے خلاف گھیرا تنگ کرے،جمعیت اہلحدیث کا مظاہرہ

March 21, 2017

کراچی (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے تحت گستاخ بلاگرز کے خلاف ملیر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس سے مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، شیخ محب اللہ ، مولانا عبد الوہاب سیٹھار ، مولانا نعمان اصغر اور حافظ شاہان احمد نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے پیغمبرؐ کی گستاخی کبھی برداشت نہیں کرے گا ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت گستاخ بلاگرز کے خلاف گھیرا تنگ کرے انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے گستاخ بلاگرز ایک ایک کر کے ملک سے بھاگ رہے ہیں۔