نیپرا کا سی پیک بجلی منصوبوں کی لاگت کا ایک فیصدسکیورٹی کیلئے مختص کرنیکا از خود نوٹس

March 21, 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ))نیپرا نے سی پیک بجلی منصوبوں کی لاگت کا ایک فیصدسکیورٹی کیلئے مختص کرنے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ ای سی سی میں ایک فیصد سکیورٹی لاگت کی ٹیرف میں شمولیت کی منظوری دے چکی ہے۔نیپرا اعلامیہ کے مطابق نیپرا از خود نوٹس کے تحت اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ اسٹیک ہولڈرز15دن میں اس معاملے پر اپنے کمنٹس بھیج سکتے ہیں۔