شیخوپورہ میں یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریبات کا آغاز

March 22, 2017

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ میں یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے نواز لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد عارف خان سندھیلہ ، تحریک انصاف کے رہنما رانا عبدالسمیع خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری فیض الرسول گجر،پیپلزپارٹی رہنما رضا خان جمالی کی اقامت گاہوں پر تحریک پاکستان کے دوران شہید ہونیوالے مسلمانوں کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقاریب منعقد ہوئیں ۔