پاکستان کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی،ڈی جی آئی ایس پی آر کا23مارچ کے حوالے سے پیغام

March 22, 2017

راولپنڈی(نیوز ایجنسی)آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستان کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ 23مارچ کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے ہم ایک زبردست قوت مزاحمت کی حامل قوم ہیں پاکستان کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے، پاکستان زندہ باد۔