جیٹ برسلز کی تعمیرمسجد میں بیرونی سرمائے کا دخل نہیں ہوگا،امام بائو

March 26, 2017

حافظ انیب راشد ... برسلز ...بیلجیئم کے صدر مقام برسلز میں مسجد کی تعمیر کے لئے مسلمان کمیونٹی نے3 لاکھ 24 ہزار یوروز جمع کر لئے ہیں۔جبکہ سعودی عرب سے مسجد کی تعمیر کیلئے پیسے لینے سے انکار کا مقصد سلفی اسلام کے اثر سے دور رہنا ہے۔

یہ بات مسجد پروجیکٹ کے انچارج امام باوبکرکبھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کہ ہم دوسرے لوگوں اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمیں بتائیں کہ اسلام کیا ہے یا اسلام کی کیا ترجیہات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مسجد سے ملحقہ ثقافتی مرکزاور کھیل کی سہولت کے ساتھ کتب خانہ بھی پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ تمام سہولتیں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے لئےدستیاب ہونگی،انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو مسجد کیلئے پیسے دینے کی اجازت نہیں دی۔