شیخوپورہ: شالیمار ایکسپریس سے آئل ٹینکرٹکرا گیا، ایک جاں بحق،6 زخمی

March 28, 2017

شیخوپورہ میں کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس سے آئل ٹینکر ٹکرا گیا ، ایک شخص جاںبحق، 6زخمی، حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کا ڈرائیور حادثے میںجاںبحق ہوگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی آ رہی تھی،فائر بریگیڈ کی2 گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں، متاثرہ ٹرین کی بوگیوں کو ہٹانےکی کوششیں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی خالد گجرکے مطابق پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، زخمیوں کی تعداد کےبارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

جیو نیوز کو ایک مسافر نے بتایا کہ لاہور اسٹیشن سے روانہ ہونے کےتقریباً ایک گھنٹے بعد حادثہ پیش آیا، انتظامیہ کی جانب سے کوئی موجود نہیں ہے۔