مورو: گندے پانی کی عدم نکاسی کے خلاف احتجاج جاری

March 28, 2017

مورو(نامہ نگار ) شہر کی آزاد کالونی اور ملک کالونی سمیت وارڈ نمبر دو میں گندے پانی کی نکاسی اور ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف تیسرے روز بھی مورو کے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مختلف راستوں سے ہو کر پریس کلب مورو کے سامنے بھوک ہڑتال کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مورو شہر کی آزاد کالونی اور ملک کالونی کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔