تعلیم اور مہنگائی

March 28, 2017

تعلیم ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے مگر آج کے اس مہنگے دور میں لوگ اس فرض کی ادائیگی میں کوتاہی برتتے جا رہے ہیں۔ اس کوتاہی کی وجہ مہنگائی، بے روزگاری، بھوک افلاس کے علاوہ اور بھی بہت سے مسائل اور وجوہات ہیں۔ ان تمام وجوہات کے علاوہ ایک وجہ ہمارا نظام تعلیم ہے جو کہ امیر طبقے کے لئے ان کے شایان شان اور غریب طبقے کے لئے ان کی حیثیت کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ ان اداروں کے تعلیمی اخراجات بھی ایک بہت بڑی رکاوٹ اس فرض کی ادائیگی میں پیدا ہوتے ہیں۔ میری ماہرین تعلیم سے التجا ہے کہ خدارا تعلیم کے اس مقدس فریضے کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایسا نظام تعلیم متعارف کروائے جس میں امیر اور غریب کا فرق نہ ہو اور اس کے قابل برداشت اخراجات ہوں تاکہ ہر بچہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو۔
(سنبلہ عارف)
(samali143gmail.com)

.