حکمران عوامی مسائل حل کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتے، تسنیم قریشی

March 28, 2017

سرگودھا(نمائندہ جنگ) ڈویثرنل صدرپاکستان پیپلزپارٹی وسابق وزیرمملکت تسنیم احمدقریشی، ضلعی جنرل سیکرٹر ی راناجمشیدخان،سینئررہنمامہرامان اللہ گگھ نےپیپلزسیکرٹریٹ اقبال کالونی میں پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں اظہرپوپی اسلم تاثیرقریشی ملک صداقت علی اعوا ن کی قیادت میں ملنے والے وفودسے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ الیکشن 2013ءمیں سازش کے تحت پیپلزپارٹی کیلئے الیکشن لڑناناممکن بنایاگیاتھالیکن قوم نے دیکھ لیاکہ موجودہ نااہل حکمران ٹولہ عوامی مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوا م کے مسائل کے حل ان کو ریلیف کی فراہمی کا ایجنڈارکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹوشہیداورمحترمہ بے نظیربھٹوشہید کے سیاسی پیروکارآئندہ عام انتخابات میں آمریت کے پروردہ ناکام حکمران ٹولہ کے خلاف تاریخی فتح کیلئے پرعزم ہیں۔