بوسیدہ دیوارگرنے سے 2محنت کش زخمی

March 28, 2017

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) دیوار گرنے سے 2 محنت کش زخمی ہو گئے ۔ ڈرماں والا موڑ کے علاقہ میں بھٹہ پر کام کرتے ہوئے بوسیدہ دیوار محنت کشوں24سالہ جاوید اور27سالہ ارسلان پر آگری جس سے وہ زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نےطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ۔