سرکاری وکلا اور ماتحت عملہ کا دھرنا جاری

March 28, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹس میں جوڈیشل الائونس میں عدم اضافے پر سرکاری وکلا اور ماتحت عملہ کا دھرنا جاری ہے اور وکلا برادری سراپا احتجاج ہے۔وکلا کا کہنا ہے کہ ہم کوئی غلط مطالبہ نہیں کررہے۔ہمیں میڈیکل الائونس ، ایجوکیشن الائونس اور رینٹ الائونس دیا جائے۔