آئندہ انتخابات میں ن لیگ کلین سویپ کریگی، ارمغان سبحانی

March 28, 2017

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام کی حمایت سے مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کرے گی اور نواز شریف ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم منتخب ہو کر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سلیم چوہان اور چوہدری محمد طفیل کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں کارکنوں سے چیراڑ کے مقامی ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسمو قع پر ایم ایل اے اسحاق ،جنید آفتاب ،ایم پی اے طارق سبحانی، چیرمین یوسی کمانوالہ حاجی محمد اسلم، وائس چیرمین نجم الحسن، شیخ امجد جمیل، انور باجوہ ، سیکر ٹری شید چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرجیل میمن اور زرداری نے لوٹ کھسوٹ میں ڈاکٹریٹ کر رکھی ہے اورآئندہ انتخابات میں زرداری ٹولے کو مکمل ڈرائی کلین کر نے کے ساتھ بال ٹمپرنگ اور میچ فکسنگ کے ماہرین کوشکت دیں ۔ انہوں نے کہا ہماری سیاست کا محور عوام ہیں اور قائدین کی ہدایت پر عوام کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں ۔ علاقائی سطح پر غریب عوام کے لئے بنیادی سہولیات لائی جا رہی ہیں اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے علاوہ سیوریج کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ دیگربنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔