2021تک خودکارمشینوں کے باعث 40فیصدملازمتیں ختم ہوجائینگی، ماہرین

March 28, 2017

کراچی(نیوزڈیسک)ماہرین نے پیشن گوئی کی ہے کہ 2021تک جدید خودکارمشینوں کی وجہ سے 10میں سے 4 یعنی 100میں سے 40فیصد ملازمتیں ختم ہوجائیں گی۔ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ خودکارعمل اس اہرام کی بنیادکو اس قدرمتاثرکرے گا کہ پوری دنیا میں ہر10میں سے چوتھی ملازمت یا ذریعہ روز گار 2021تک ناپید ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ خودکا رعمل بصورت روبوٹ ورکراورسوفٹ ویئرجوانجینئر نگ ،مینوجیکچرنگ اورکارسازی،آئی ٹئ اور بینکنگ ایسےسیکٹر ز میں نیا معمول بنتا جارہا ہے۔