گستاخانہ موادپر 700سائٹس کیخلاف کارروائی کی:سرداریوسف

March 30, 2017

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ گستاخانہ موادکےخلاف8670 شکایات موصول ہوئیں،اس سلسلے میں 700ویب سائٹس کےخلاف کارروائی کی، 565کوبندکیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ناموس رسالت سے متعلق قانون موجود ہے،گستاخی کرنے والے کے خلاف قانون میں موت کی سزا دینے کی ترمیم کی گئی،مختلف مذاہب کےلوگوں کولڑانےوالےانسانیت کےدشمن ہیں۔

سردار یوسف نے کہا کہ وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے کی معاونت سے اقدامات کر رہے ہیں، وزارت داخلہ میں گستاخانہ مواد کی شکایات سے متعلق سیل کام کر رہا ہے۔