شجاع آباد:4ایکڑ رقبے پر لگی گندم کی فصل جل گئی

April 17, 2017

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں 4ایکڑ رقبے پر پھیلی گندم کی فصل جل گئی ، فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں نےایک گھنٹےکی کوشش کےبعد آگ پرقابوپایا ۔

شجاع آباد کےنواحی علاقہ راجا رام میں گندم کی فصل کو آگ لگ گئی،جس سے 4 ایکڑ رقبے پر پھیلی گندم کی فصل مکمل طور پر جل گئی۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق ریسکو اور فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نےایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا ، گندم کی فصل میں آگ جلتی ہوئی سگریٹ پھینکنے سے لگی ۔