آئین کی شق 147 کے تحت کراچی میں ہیں:سندھ رینجرز

April 17, 2017

سندھ رینجرز نے بیان جاری کیا ہے کہ وہ آئین کی شق 147 کے تحت کراچی میں موجود ہیں۔

ترجمان رینجرزکے مطابق سندھ حکومت کےضابطہ کار پر آزادانہ آپریشن نہیں کرسکتے، یہ ضابطہ کار یکم اگست 2016ء کو دیئے گئے تھے۔

ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضابطہ کار کے مطابق رینجرز ایمرجنسی میں بیک اپ سپورٹ فراہم کرے گی، واضح کیا جاتا ہے کہ تلاشی، گرفتاری اور آپریشن کے اختیارات 15 اپریل کو ختم ہو چکے ہیں۔