سائیکل پر کام کیلئے جانے سے سرطان اور امراض قلب کم ہوسکتے ہیں

April 21, 2017

لندن( پی اے) کام پر جانے کے لئے سائیکل چلانے سے سرطان اور امراض قلب میںکمی آسکتی ہے یہ انکشاف دو پہیوں کے استعمال سے متعلق معاملے پر سب سے بڑی سٹڈی میںکیا گیا ہے جس کے مطابق سائیکل پر کام پر جانے سے سرطان اور امراض قلب کا خطرہ نصف رہ جاتا ہے، ڈھائی لاکھ برطانوی مسافروں کی 5 سالہ سٹڈی بھی یہ بھی دیکھنے میںآیا کہ پیدل چلنا کار یا پبلک ٹرانسپورٹ میںبیٹھنے کے مقابلے میں فوائد کا حامل ہے، گلاسگو میں سائنسدانوںکی ٹیم کا کہنا ہے کہ جم جانے کے برعکس کام پر جانے کے لئے سائیکل کے استعمال کو معمول بنانے کا قوت ارادی سے کوئی تعلق نہیں۔ یونیورسٹی آف گلاسگو کے ڈاکٹر جیسن گل نے بی بی سی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کا حصہ بنانا بھی صحت کے فوائد کاحامل دیکھا گیا۔ سٹڈی برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے اور کینسر ریسرچ یو کے کی کلئر ہائیڈ نے کہا ہے کہ اس سے روز مرہ زندگی میں سرگرمیوں سے ممکنہ فوائد اجاگر ہوئے ہیں۔ لوگوں کو جم جانے یا مراتھن میں شرکت کی ضرورت نہیں، سائیکلنگ فوائد کے لئے موقع دیتی ہے اور تبدیلی لانے میں مدد کرتی ہے بیماریوں کا خطرہ نصف رہ جاتا ہے اور زندگی صحت بخش راستے پر گامزن ہوجاتی ہے۔