ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ،2پولیس اہلکار دن دیہاڑے قتل

April 21, 2017

ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ جنگ ) ڈیرہ شہر کے مصروف ترین رحیم بازار میں دن دیہاڑےٹارگٹ کلنگ کی سنگین واردات میں آر آئی یو ڈیرہ کے کے دو پولیس اہلکار نامعلوم دہشت گردوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ڈیرہ شہر میں گلی مولوی عبدالحق رحیم بازار کے کارنر پر نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے موٹرسائیکل پر سوار دو پولیس اہلکار وں 30سالہ کامران ولد فضل الرحمٰن سکنہ محلہ وکیلانوالہ سٹی ڈیرہ اور 29 سالہ وقاص ولد ربنواز اعوان ایڈوکیٹ سکنہ کلیم آباد نزد شیخ یوسف اڈہ پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔دہشت گرد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔