کینسر زدہ خلیات کو ازخودختم کرنے والا طریقہ دریافت

April 21, 2017

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کرلیا ہے جس کے ذریعے سرطان (کینسر) میں مبتلا خلیات کو خودکشی کرنے پر مجبور کرتے ہوئے کینسر کا مکمل علاج کیا جاسکے گا۔ایک ریسرچ جرنل کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرین نے ’’پرو ایگیو‘‘ نامی پروٹین کی مدد سے سرطان زدہ خلیات کو ہلاک کرنے کی ایک نئی تدبیر ڈھونڈ نکالی ہے جو مستقبل میں اس قسم کے سرطانوں کا علاج بھی کرسکے گی ۔