روس: ایف ایس بی دفتر پر حملہ، 3 افراد ہلاک

April 22, 2017

روس کی قومی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے ایک علاقائی دفتر پر حملہ کیا گیا ،جس میں کم از کم3 افراد مارے گئے ہیں۔

روس کے انتہائی مشرق میں واقع شہر خابارووسک میں خفیہ ادارے کے دفتر میں ایک نامعلوم مسلح حملہ آور نے گھس کر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی تھی۔

حملہ آور سمیت 3افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں روسی خفیہ ادارے کا ایک افسر اور ایک شہری بھی شامل ہیں۔

خفیہ اداروں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔