ایف آئی اے کی کارروائی ،2 انسانی اسمگلر گرفتار

April 22, 2017

ایف آئی اے نے بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح انسانوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2انسانی اسمگلر وں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو گجرات اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ثاقب گلفام لکھنوال ضلع گجرات جبکہ جاوید اقبال سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کے رہائشی شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔