سعودی عرب ،گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم، 1 جاں بحق

April 22, 2017

سعودی عرب میں مکہ جدہ ہائی وے پر گاڑی اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ٹینکر میں 33ٹن آئل تھا، جس کی وجہ سے شعلے کئی کلومیٹر تک پھیل گئے، واقعے کے بعد ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور ایک ہی ٹریک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔