آگ لگنے کے2 واقعات میں 7 گھر خاکستر

April 23, 2017

خیرپور (بیورو رپورٹ) کوٹڈیجی کے قریب آگ لگنے کےدو واقعات میں 7گھر جل کر خاکستر ہوگئے ۔ آ گ لگنے کا پہلا واقعہ گوٹھ سومر بھنبھرو میں ہوا جہاں 4 دیہاتیوں کے گھر جل گئے جبکہ دوسرا واقعہ گوٹھ جھنگل شاہ میں ہوا جہاں 3دیہاتیوں کے گھر جل گئے۔ دونوں دیہات میں آگ شمال کی تیزہوائوں کے دوران لگی۔