لیاری جنرل اسپتال پر چھاپا، گینگ وارکااہم ملزم گرفتار

April 23, 2017

کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری جنرل اسپتال پر چھاپا مار کر گینگ وار کے اہم ملزم امین بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم امین بلوچ گینگ وارملزم زاہد لاڈلہ کا کارندہ اور گینگ وار ملزم وسیم قصرگندی کاچھوٹابھائی ہے، ملزم پہلے رینجرزکےہاتھوں گرفتارہوا اور جیل بھی کاٹ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم چاکیواڑہ کلاکوٹ پولیس کوسنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔