سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

April 27, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے یکم مئی کوصوبے بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی کولیبر ڈے کےموقع پر سندھ میں تمام سرکاری ،نیم سرکاری اداروں،کارپوریشنز،لوکل کونسلز اور سندھ حکومت کے زیر انتظام آنے والے اداروں میں تعطیل ہو گی۔