بینکس غلط کام کریں تو کارروائی کرتے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

April 27, 2017

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا ہے کمرشل بینکس، ایکسچینج کمپنیز کے ذریعے کوئی غلط کام ہو تو اسٹیٹ بینک اُن کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔

واشنگٹن میں جیو نیوز کے نما ئندے عظیم ایم میاں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اوپن مارکیٹ میں ہو تو اس کے خلاف قانون نافذکرنے والے ادارے ایکشن لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہو گئی ،مہنگائی کی شرح بھی کم ترین سطح پر ہے، آئندہ سال ترقی کی شرح 5 فی صد سے زیادہ ہو گی، اگلے دو سال میں اسے 7 فی صد تک پہنچانا ہے ۔