70ویں یوم آزادی کے حوالے سے لوگو ڈیزائننگ کا مقابلہ

April 27, 2017

پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں وفاقی وزارت اطلاعات نے لوگو ڈیزائن کرنے کے عوامی مقابلے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات نے پاکستان کا 70واں یوم آزادی شایان شان انداز سے منانے کے سلسلے میں ’’میرا ایمان ہے اتحاد اور تنظیم منزل ہے‘‘ کے عنوان سے لوگو ڈیزائننگ کا عوامی مقابلہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں بہترین لوگو ڈیزائن بھیجنے والے کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا، مقابلے میں لوگو بھیجنے کی آخری تاریخ 5مئی ہے۔