کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

April 28, 2017

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی، منشیات فروش اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا اور اورنگی ٹاؤن کے پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

ادھر کیماڑی کے علاقے جیکسن اور اورنگی ٹاؤن سے پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب شریف آباد سے غیر قانونی طور پر مقیم 2افغان باشندوں کو گرفتار کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔