ہنزہ ویلی میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 2افراد جاں بحق

April 28, 2017

ہنزہ ویلی میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں4 افراد سوار تھے ، جن میں ایک چینی شہری اور 3 پاکستانی تھے ۔ تینوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے تشویش ناک حالت میں آغا خان اسپتال ہنزہ منتقل کر دیا ہے۔

چاروں کا آپس میں رشتہ دوست کا بتایا جاتاہے، جو منگل کے روز ہنزہ ویلی سیرو تفریح کے لئے گئے تھے ۔