کیسکو ویلفیئر کمیٹی شیخ ماندہ کالونی کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان

April 30, 2017

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کی الیکشن کمیٹی نے ویلفیئر کمیٹی شیخ ماندہ کالونی کیسکو کوئٹہ کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق03 مئی کو کاغذات نامزدگی کا اجراء ہوگا ، 04 مئی کواعتراضات نمٹائے جائیں گے اس کے بعد انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور اسی روز کاغذات واپس بھی لیے جاسکیں گے اور الیکشن07 مئی کو منعقد کیے جائیں گے ۔ سی بی اے یونین کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک افتخار احمد،ممبران حاجی جان محمد لہڑی اور حاجی طاہر عظیم نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شیڈول پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیٹی سے رابطہ کریں۔