یکم مئی کو تمام محنت کش ریلی اور جلسے میں بھرپور شرکت کریں،کیسکو لیبر یونین

April 30, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے صدر صفدر کرد جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ سرپرست اعلیٰ اسلام یوسفزئی چیف آرگنائزر سخی سلطان حاجی عبدالحکیم چوہدری مجید حاجی سلام آصف شاہوانی عزیز احمد سارنگزئی غلام حیدر مینگل نے مشترکہ بیان میں یکم مئی کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ لیبر ڈے کو بھرپور طریقے سے منایاجائےگا انہوںنے تمام محنت کشوں کو ہدایت کی کہ وہ یکم مئی کو صبح نوبجے تک امداد چوک پہنچ جائیں تاکہ وہ ریلی میں شرکت کرسکیں انہوںنے کہا کہ یہ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کوئٹہ پہنچ کر دیگر مزدور تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک جلسے کی شکل اختیار کر جائےگی۔