افغانستان کے ضلع بدخشاں کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا

April 30, 2017

بدخشاں (نیوز ایجنسیاں) بدخشاں میں طالبان نے ضلع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، افغان پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ سے طالبان کو نکالنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ۔ دوسری طرف افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک گیر کارروائیوں میں داعش کے 45جنگجووں سمیت 84عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا ۔