سی پیک کا حامی ہوں لیکن آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں، شیخ رشید

May 06, 2017

رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ سی پیک کے حامی ہیں، لیکن اس کے بارے میں آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں ۔

ایک ا نٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اگر سی پیک آنکھیں بند کر کے بنائی گئی تو ہماری خودمختاری کے لیے بھی خطرہ پیدا ہو جائے گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چینی اپنے منصوبوں کے لیے مزدور بھی اپنے لے کر آ رہے ہیں، اسلام آباد میں چینی اپنے ہوٹل بنا رہے ہیں جن میں کوئی پاکستانی داخل بھی نہیں ہو سکتا۔