ڈیفنس، سیکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

May 09, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 6 میں بنگلے پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق گذری تھانے کی حدود خیابان محافظ ڈیفنس فیز 6 اسٹریٹ نمبر 5 بنگلہ نمبر 13/2کے باتھ روم سے سر میں گولی لگی 40 سالہ سیکورٹی گارڈ رانا محمد اشرف ولد فیروز خان کی لاش ملی، وہ بنگلہ ندیم نامی شخص کی ملکیت ہے اور متوفی ایس ایم ایس سیکورٹی کمپنی کا گارڈ تھا اور 12 روز قبل ہی اس کی ڈیوٹی مذکورہ بنگلے پر لگی تھی، اس نے باتھ روم کا دروازہ اندر سے بند کرنے کے بعد کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی، متوفی محمود آباد کا رہائشی اور آبائی تعلق گجرات سے تھا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔