پولیس سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، 15 گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

May 14, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی جبکہ لیاری شاہ بیگ لین میں پولیس سے مبینہ مقابلے کے بعد لیاری گینگ بابا لاڈلہ گروپ کا اہم کارندہ سمیر بلوچ مارا گیا ،پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل بغدادی تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ بھی کی تھی،تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس نے4 ملزمان عاصم،امجد خان، عرفان، اور رفیق کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،مومن آباد پولیس نے لیاری گینگ کے 2 اہم کارندوں آصف عرف موم اور محمد سعید کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلی،گلبہارپولیس نے3 ملزمان ندیم مرزا، شہزاد اور احسن کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،جیکسن پولیس نے ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،اورنگی ٹاؤن پولیس نے 2 ملزمان علی عرف رینبو اور حبیب اللہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، سعود آباد پولیس نے 2 منشیات فروش شاہد اقبال اور محمد یوسف کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات،جمشید کوارٹر پولیس نے ملزم شعیب شاہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔