آئندہ دو ماہ تک نئی ایم آر آئی مشین پر ٹیسٹ ہوں گے،پرنسپل پی جی ایم آئی

May 18, 2017

لاہور ( جنرل رپورٹر) پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال میں نو تعمیرشدہ پانچ سو بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹرل ایئر کنڈیشنڈ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے لئے جدید تھری ٹیسلا ایم آر آئی مشین کا تحفہ دیاہے ایسی مشین اس سے قبل پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں نصب نہیں ہوئی -پرنسپل نے کہا کہ آئندہ دو ماہ تک نئی ایم آر آئی مشین پر ٹیسٹ ہوں گے -