آسٹریا میں عوامی مقامات پر برقع پہننے،نقاب لگانے پر پابندی

May 18, 2017

آسٹریا نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے اور نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی ۔ قرآن کے نسخے بھی مفت تقسیم نہیں کیے جا سکیں گے۔

آسٹریا کی پارلیمان میں منظور کیے جانے والے بِل کی حمایت برسر اقتدار دونوں جماعتوں ایس پی او اور او وی پی نے کی ۔

قانون کے تحت عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم، عدالتوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نقاب کرنے اور برقعہ پہننے والی خواتین کو ایک سو پچاس یورو جرمانہ کیا جائے گا۔

اس کےساتھ ہی غیر ملکی پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو 12 ماہ کے تربیتی کورسز کرنے ہوں گے۔