آسٹریلین اینڈریو ٹائی انگلش کائونٹی سیزن سے باہر

May 19, 2017

لندن (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے کرکٹر اینڈریو ٹائی زخمی ہوجانے کی وجہ سے اس سال انگلش کائونٹی میں ٹی 20بلاسٹ کا سیزن نہیں کھیل سکیں گے، ان کی کائونٹی گلوسٹر شائر نے تصدیق کی ہے کہ آئی پی ایل میں کندھے کی انجری کی وجہ سے وہ دستیاب نہیں ہونگے۔