قیدی ………

May 19, 2017

ہمارے چڑیا گھر میں طرح طرح کے جانور ہیں۔‘‘
ایک پنجرے میں انسان بھی تھا۔
یہ حیوان کافی مشکل سے قابو میں آتا ہے۔
ہم بھیڑیے اسے جال لگا کر پکڑتے ہیں۔
یہ عموماً ستر سال جی لیتا ہے۔
لیکن ہمارے چڑیا گھر کا انسان چالیس سال میں چل بسا۔
میں نے ہتھنی کو فون کر کے پوچھا،
’’ہمارے چڑیا گھر کا انسان کم عمری میں کیوں مر گیا؟‘‘
ہتھنی نے کہا،
’’آزاد جان داروں کی عمر زیادہ ہوتی ہے۔
چڑیا گھر میں قید ہو کر سب کی عمر گھٹ جاتی ہے۔
لیکن تم بھیڑیوں کو اس کی کیا پروا!‘‘