چین :پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام ڈاکٹر نے اپنی محبوبہ نرس کی پٹائی کردی

May 19, 2017

کراچی(نیوزڈیسک)چین میں پروٹوکول کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک ڈاکٹر نے اپنی نرس (محبوبہ)کی پٹائیکردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی چین میں لنکائو کائنٹی نامی اسپتال میں ایک ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹرمیں اپنی نرس پروٹول کی خلاف ورزی کا الزام لگا جس پر نرس نے اس الزام کی تردید کی اور سرجن کو مارنے کی کوشش کی جس کے جواب میں سرجن نے نرس کے چہرے پر مکے برسا دیے اور وہ زمین پر جا گریں، مذکورہ لڑائی کچھ سیکنڈز تک جاری رہی جس کے بعد دیگر ساتھیوں نے انہیں روکا، مذکورہ کلپ وائرل ہوتے ہی 40لاکھ سے زائد سوشل میڈیا کے صارفین دیکھ چکے ہیں۔