ملٹری کورٹ فوکل پرسن اور وکیل آپس میں دست وگریباں،تھپڑوں کی بارش

May 19, 2017

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائی کورٹ کے کورٹ روم میں ملٹری کورٹ فوکل پرسن اور وکیلآپس میں دست گریباںہوگئے ایک دوسرے کوتھپڑ رسید کر دئیے ۔وکلاء کے مطابق گزشتہ روزپشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدالت میں ملٹری کورٹکے ایک کیس کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد کے وکیل لائق خان سواتی درخواست گزار محمود الحسن کی جانب سے ملٹری کورٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواست میں عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے ملٹری کورٹ کا ریکارڈ دیکھنے کی استدعا کی جس پر فاضل بنچ نے ملٹری کورٹ کے فوکل پرسن کو ریکارڈ دکھانے کی ہدایت کی ۔ اس دوران فاضل ججزچیمبر میں چلے گئے تاہم ریکارڈ دیکھنے کے دوران ملٹری کورٹ کے فوکل پرسن اور وکیل کے مابین تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔ بعدازں چیف جسٹس کے احکامات پر فوکل پرسن اور وکیل نے ایک دوسرے سے معذرت کی ۔دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ارباب محمد عثمان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی سرکاری ادارے کے نمائندے کی بدمعاشی نہیں مانتے۔