لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام، سی پیک، آر ایل این جی کے لئے خصوصی فنڈز مختص

May 19, 2017

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقیات اصلاحات نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں وزیراعظم محمد نواز شریف کو سمری بھجوا دی ہے جس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام سمیت اٗضافی مطالبات پورے کرنے کے لئے فنانس ڈویژن کی مقرر کردہ ترقیاتی بجٹ کی حد میں 700 ارب روپے اضافے کا جواز پیش کیا گیا ہے سمری میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں ڈویژن نے 2017-18 مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں اپنے لئے1669 ارب روپے کے مطالبات کئے ہیں مگر راشنلائزڈ ڈیمانڈ کو وزارت منصوبہ بندی ترقیات و اصلاحات نے 1150 ارب رکھی ہے یہ فنڈز ملنے سے سی پیک اور ری گیسی فائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) سمیت تمام وزارتوں، ڈویژنوں کے پروجیکٹ بر وقت مکمل ہو سکیں گے خاص طور پر ہائی ویز پروجیکٹس جو ای پی سی موڈیز فنانسنگ کے اہم وزارتوں ڈویژن میں سے وزارت مواصلات / نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 647ارب کا تقاضا کیا مگر وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات و اصلاحات احسن اقبال نے 540ارب کو معقول قرار دیا اسی طرح انہوں نے پاور سیکٹر (بشمول آر ایل این جی ،کراچی نیو کلیئر پاورپلانٹ2- اور کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ 3-، چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ 5-) کے لئے 323 ارب نئے مالی سال کے لئے دینے کے مطالبے پر 162 ارب روپے دینے کی سفارش این ای سی کو وزیراعظم کی وساطت سے کی ہے۔