خیبر پختونخوا میں کالجزکی چھٹیوں کا اعلان

May 19, 2017

پشاور ( نیوز ڈیسک )محکمہ اعلیٰ تعلیم حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کے 2017-18کیلئے تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات 27 مئی سے15 اگست 2017 تک اور موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر تا 31 دسمبر2017 جبکہ موسم بہار کی چھٹیاں 2 اپریل 2018 سے 8 اپریل 2018 تک ہونگیںاسی طرح صوبے کے پہاڑی / برفانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی تا 29 جولائی 2017 اور موسم سرما کی چھٹیاں 26 دسمبر تا 24 فروری2018 جبکہ موسم بہار کی تعطیلات 2 اپریل 2018تا 7 اپریل 2018 تک ہونگیں،اس امر کا اعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔